خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ عوامی نمائندے ہیں ہی نہیں، اسمبلی کے اندر فارم 47 کے مسلط کردہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے شہر اور صوبے کو تباہ کردیا ہے، ہمارا لائحہ عمل بالکل واضح ہے ہم جمہوری طریقے سے عوامی مزاحمت کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہاہے کہ کراچی کو ڈیتھ زون بنا دیا گیا ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ شہر کے ہر ٹاؤن کو پانچ ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا جائے، کراچی کے وسائل کو کراچی پر خرچ کیا جائے۔ منعم ظفر نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے لوگوں نے سندھ کو تباہ کردیا ہے، جمہوری طریقے سے عوامی مزاحمت جاری رکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ میئر کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے قبل بھی اسمبلی کے باہر دھرنا دیا تھا کوئی شیشہ نہیں ٹوٹا تھا، جب شہر کراچی کے لوگ ان حالات سے گزر رہے ہوں بچے گٹر میں رہے ہوں، حادثات میں لوگ مررہے ہوں تو اپنے جینے کا حق مانگنے نکلیں گے تو ان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ ہوگی یہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ یہ عوامی نمائندے ہیں ہی نہیں، اسمبلی کے اندر فارم 47 کے مسلط کردہ لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے شہر اور صوبے کو تباہ کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ ہمارا لائحہ عمل بالکل واضح ہے ہم جمہوری طریقے سے عوامی مزاحمت کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ میگا سٹی گورنمنٹ ہو اور سارے ادارے اس کے ماتحت ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل