کوئٹہ، ماہ رمضان کے دوران پرائس کنٹرول سے متعلق ضلعی انتظامیہ کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول کارروائیوں کو مؤثر اور مسلسل بنائیں اور خود فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی یقینی بنائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے حوالے سے پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، اسسٹنٹ کمشنر کچلاک اور چاروں سب ڈویژنز کے مجسٹریٹس نے شرکت کیں۔ جس میں رمضان کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سخت فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں سخت احکامات جاری کی گئیں کہ منافع خوروں اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جیل بھیجا جائے گا۔ گران فروشوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سب ڈویژنز میں پرائس کنٹرول کارروائیوں کو مؤثر اور مسلسل بنائیں اور خود فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ کسی کو بھی ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوری کرنے نہیں دیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پرائس کنٹرول
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :