پی ٹی آئی میں دراڑ، عمران خان کی بہنوں نے کل بنی گالہ میں الگ پریس کانفرنس بلا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کل دن 3بجے بنی گالہ میں اپنی الگ پریس کانفرنس بلا لی۔عمران خان کی رہائی کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا جاری ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی، علامہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور دیگر شریک ہیں۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے مختلف مقامات پر بھی احتجاج جاری ہے، جہاں عمران خان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے فیصلے عمران خان کی فیملی کریگی یا اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کریں گے اس بات کا فیصلہ لیڈرشپ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔پیر کو صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو عمران خان کی فیملی کو موجودہ حالات پر زیادہ دکھ ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ سلمان صفدر کے ساتھ ہونے والی حالیہ ملاقات میں عمران خان نے گوہر خان کے لیے پیغام بھجوایا تھا کہ محمود خان اچکزئی جو فیصلے کریں ان پر عمل کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا یا نہیں اس بات کا فیصلہ بھی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر پارٹی نے فیصلہ کرلیا کہ بات محمود خان اچکزئی کی مانی جائے گی تو پھر آپ ان لوگوں کا احتجاج ختم کروائیں گے جو عمران خان کے لیے نکلے ہوئے ہیں تو صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے کہا کہ جب ہم نے ان کو بٹھایا ہی نہیں تو اٹھائیں گے کیوں اور ویسے بھی عمران خان کے لیے سڑکوں پر نکلنا لوگوں کا حق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار،چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد وفاقی محتسب کا بڑا فیصلہ، بچے کی پیدائش پر والد کو بھی چھٹی دینا لازمی قرار،چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر پانچ لاکھ.

.. عمران خان کی نظر آج بھی جوانوں کی طرح ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی رپورٹ اچھی آئے، طلال چوہدری چائنا میڈیا گروپ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات یونٹ کے بدلے یونٹ، پرانے سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی برقراررکھنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ویانا میں آسٹریا کی بزنس کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، موجودہ سیکٹرز کی خوبصورتی اور بحالی و بہتری کے حوالے سے جائزہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: عمران خان کی پی ٹی آئی

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ