اپوزیشن اتحاد (تحریک تحفظ آئین پاکستان) نے مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاؤس کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشاورت جاری ہے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں  اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر پھر سے دھرنا شروع کر دیا گیا جس میں پارلیمنٹیرنز نے مرکزی دروازے پر نعرے بازی کی۔

مزید پڑھیں

پی ٹی آئی کا ’کے پی ہائوس‘ کے باہر دھرنا ایک بار پھر شروع

اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی دھرنا آج بھی جاری، ریڈ زون پھر سیل

اس سے قبل مشاورتی اجلاس میں اراکین نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اراکین نے مطالبہ کیا کہ پہلے اس بات کا تعین کرلیا جائے کہ پارٹی کو علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی کی فیملی چلائی گی یا پھر سیاسی کمیٹی۔ جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین نے کہا کہ ہم تین دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر ہمارے ہی خلاف مہم اور بیان بازی جاری ہے۔

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اپوزیشن اتحاد بانی پی ٹی کہا کہ

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار