الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کے سات افسران کو معطل کر دیا، اختیارات کے غلط استعمال کا الزام
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
عدالت نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو نظرثانی کے عمل کے دوران تشدد اور انتخابی ریکارڈ کو جلانے کے الزامات پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے مغربی بنگال میں سات عہدیداروں کو معطل کردیا ہے اور چیف سکریٹری کو ہدایت دی ہے کہ وہ ان کے خلاف "سنگین بدانتظامی، ڈیوٹی سے لاپرواہی اور اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) عمل کے سلسلے میں قانونی اختیارات کے غلط استعمال" پر تادیبی کارروائی کریں۔ دریں اثنا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد مغربی بنگال کے چیف الیکٹورل آفیسر نے منگل کو ریاست میں جاری ایس آئی آر کے عمل کے لئے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کیا۔ ایک بیان میں سی ای او نے کہا کہ نوٹسز کی سماعت 14 فروری تک مکمل کر لی جائے گی۔ دستاویزات کا جائزہ اور دعویٰ نمٹانا 21 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پولنگ سٹیشنوں کو ریشنلائز کرنے کا کام 25 فروری تک مکمل کر لیا جائے گا۔ 27 فروری تک ہیلتھ پیرامیٹر کی جانچ کی جائے گی۔ حتمی ووٹر لسٹ 28 فروری کو جاری کی جائے گی۔ اس تبدیلی کا اعلان سپریم کورٹ کے مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ECI) اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) مشق کے تحت حتمی انتخابی فہرست کی اشاعت کے لئے ایک ہفتے کی توسیع دینے کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔ عدالت نے مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) کو نظرِ ثانی کے عمل کے دوران تشدد اور انتخابی ریکارڈ کو جلانے کے الزامات پر وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا۔
حتمی ووٹر لسٹ، جو اصل میں 14 فروری کو شائع ہونے والی تھی، اب توسیع شدہ ٹائم لائن کے بعد جاری کی جائے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ توسیع ضروری تھی کیونکہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (EROs) اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (AEROs) کو دستاویزات کی جانچ اور مناسب فیصلے کرنے کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے مغربی بنگال مغربی بنگال کے فروری تک جاری کی جائے گی عمل کے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔