پاکستان میں پہلا روزہ ! محکمہ موسمیات نے اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے کہا رمضان کا چاند 18 فروری 2026 کی شام نظر آنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 29 شعبان 1447 ہجری بروز بدھ چاند نظر آنے کے امکانات ہیں اور یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 بروز جمعرات کو متوقع ہے۔
گاڑیوں کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے
فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق رمضان کا آغاز 19 فروری سے ہونے کا امکان ہے ، نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوگی اور 18 فروری (29 شعبان) کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 25 گھنٹے 48 منٹ سے زائد ہوگی۔
ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا فرق ہوگا، جس کی وجہ سے چاند آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم صاف یا جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے سازگار حالات فراہم کرے گا۔
لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات نے چاند کی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔