جے یو آئی ضلع غذر کے زیر اہتمام جمعیت یوتھ کنونشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT
صوبائی امیر مولانا عبدالکریم بخاری نے آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی حکمت عملی واضح کی اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابھی سے فکر مند ہو کر جمعیت علماء اسلام کے مشن کی تکمیل کیلئے کمربستہ ہو جائیں تاکہ اس ملک میں اسلام کی بہاریں میسر ہوں اور اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع غذر کے زیر اہتمام جمعیت یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان مولانا عبد الکریم بخاری نے خطاب کیا۔ تقریب میں ضلع غذر حلقہ نمبر 3 کے امیدوار ایڈووکیٹ وزیر حسین نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاؤہ جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے جنرل سیکریٹری حافظ عنایت اللہ بیگل اور جمعیت علماء اسلام کے سابق امیدوار چوہدری عبد الحمید گجر سمیت صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس راجہ نے بھی کنونشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری برادری کے نمائندوں نے یقین دہائی کروائی کہ اس دفعہ گجر برادری متفقہ طور پر جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیاب کرانے میں کلیدی کردار ادا کرےگی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاضی عبد الرزاق نے جمعیت علماء اسلام سے وابستگی پر زور دیتے ہوئے قرار دیا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلامی شعائر کا دفاع کیا ہے، لہذا ایمانی تقاضہ ہے کہ جمعیت کے امیدواروں کو ایوانوں میں بھیجا جائے۔
صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر یونس راجہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کیا اور نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقصد اور اس مقصد کے حصول کیلئے قوم کی لازوال قربانیوں سے آگاہ کیا۔ یونس راجہ کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان کی تکمیل کیلئے جمعیت علماء اسلام ہمیشہ کوشاں رہی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے گزشتہ پچھتر سالوں میں نفاذ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے سوا کوئی خاطر خواہ کارنامہ سرانجام نہیں دیا۔ ضلع غذر کے امیر مفتی اکرام الحق شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مولانا صدیق عمر نے جمعیت علماء اسلام کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ اجلاس کے شرکاء نے جمعیت سے گہری وابستگی کا یقین دلایا اور ایک نئے عزم اور ولولے کے ساتھ جمعیت علماء اسلام کو ضلع غذر میں فعال کرنے کیلئے جہدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
صوبائی امیر مولانا عبدالکریم بخاری نے آنے والے انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کی حکمت عملی واضح کی اور کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ابھی سے فکر مند ہو کر جمعیت علماء اسلام کے مشن کی تکمیل کیلئے کمربستہ ہو جائیں تاکہ اس ملک میں اسلام کی بہاریں میسر ہوں اور اسلامی نظام کے نفاذ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہو جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کے یہی جذبات رہے تو آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہو گا۔ اجلاس کے اختتام پر ملک کے استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جمعیت علماء اسلام کے اسلام کی ہو جائیں
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔