Daily Mumtaz:
2026-07-23@23:27:08 GMT

T-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو ایونٹ میں دوسری شکست

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

T-20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کو ایونٹ میں دوسری شکست

پالی کیلے: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 182 رنز کا ہدف سری لنکا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 2 اوور پہلے ہی حاصل کرلیا، پتھم نسانکا نے ناقابل شکست 52 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 38 گیندوں پر 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوشل پریرا ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، پون رتنائیکے 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے دونوں وکٹیں مارکوس اسٹوئنس نے حاصل کی۔قبل ازیں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 181 رنز بنائے تھے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا تھا، کپتان مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں، جوش انگلس نے 27، میکسویل نے 22 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے دسن شناکا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، چمیرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کی جانب سے ا سٹریلیا سری لنکا

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی