data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا چوتھے روز بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی دھرنا جاری رکھنے پر زور دیا، جب تک کسی پارٹی عہدیدار کو عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی، دھرنا جاری رہے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی میٹنگ میں پارٹی قیادت نے پارلیمنٹیرینز کو بریف کیا اور مرکزی قیادت سے مشاورت جاری ہے، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کے پی ہاؤس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنما دھرنا جاری رکھیں گے۔

ادھر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا معائنہ 15 فروری 2026 کو پروفیسرز پر مشتمل ماہر امراض چشم کے بورڈ نے کیا، جس میں الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پی ایم ایس اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان شامل تھے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کی دائیں آنکھ کی بینائی عینک کے بغیر 6/24 پارشل ریکارڈ ہوئی جبکہ بائیں آنکھ کی بینائی 6/9 رہی۔ عینک کے استعمال سے دائیں آنکھ کی بینائی بہتر ہو کر 6/9 پارشل اور بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بینائی 6/36 سے بہتر ہو کر 6/9 پارشل ہوگئی ہے، جو اس مرحلے پر کافی بہتر شمار ہوتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور کے پی ہاؤس میں دھرنے کے دوران اپوزیشن رہنما اور پارٹی کارکنان عمران خان کے حقوق کے لیے پرامن احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور مطالبات کی منظوری تک احتجاج ختم نہ کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آنکھ کی بینائی پارلیمنٹ ہاؤس پی ٹی آئی ہاؤس میں

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق