data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن میں واقع ایک معروف پرنس جیولری شاپ پر ڈکیتی کی واردات کا انکشاف ہوا ہے، جس میں نامعلوم ملزمان نے دکان کی دیوار توڑ کر کروڑوں روپے مالیت کا سونا، ہیرے اور قیمتی پتھر لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کے علاقے اورنگی ٹاون سیکٹر ساڑھے 11 مین روڈ اقبال مارکیٹ میں واقع معروف جیولری شاپ پر انجام دی گئی، واردات میں 606 تولہ سونا اور تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے چوری ہوئے ہیں، جس کی مجموعی مالیت 30 کروڑ روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واردات اقبال مارکیٹ کے معروف پرنس جیولر ایوب خان نے بتایا کہ انہوں نے 12 فروری 2026 کو اپنے کاروباری اوقات کے بعد دکان بند کی، لیکن 14 فروری کو جب کاریگر دکان پر آئے تو انہیں لاکر اور دیگر محفوظ جگہوں سے تمام قیمتی سامان غائب ملا۔ متاثرہ جیولر کے مطابق دکان کے عقب میں جا کر دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی، جس سے واضح ہوتا تھا کہ ملزمان نے دیوار توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔ متاثرہ جیولر ایوب خان نے واردات کا مقدمہ الزام نمبر26/41 اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کرادیا۔ایوب خان کا کہنا ہے کہ ان کی دکان سے 7 ہزار 64 گرام سونا غائب تھا، جو ذاتی طور پر تیار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، کچھ ہیرے اور دیگر قیمتی پتھر بھی چوری ہو گئے ہیں، جن کی مالیت تقریباً 25 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ان کے مطابق، لوٹی جانے والی تمام اشیاء کی مجموعی مالیت تقریباً 30 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ایوب خان کی جانب سے اقبال مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے نہ صرف دکان کی دیوار توڑی بلکہ اس کے اندر موجود تمام قیمتی سامان بڑی چالاکی سے چْرا لیا۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے دوکان کی دیوار میں سوراخ کیا ،ملزم دیوار کے سوراخ سے اندر گھسنے کی کوشش کرتا ہے،ملزم پہلے ایک پاؤں پھر دوسرا پاؤں سوراخ میں اندر کرتا ہے،ملزم بار بار کوشش کرتا ہے،ملزم چوتھی کوشش میں جیولر کی دوکان میں اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوتا ہے،ملزم نے منہ پر ماسک لگایا ہوتا ہے،ملزم سب سے پہلے دوکان میں لگے کیمرے پر کپڑا رکھ کر بند کرتا ہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث افراد کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں، اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کی کارروائی کی جا سکے۔اس واردات کے بعد مقامی تاجروں اور جیولرز میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اور انہوں نے حکام سے دکانوں کی سیکیورٹی میں مزید بہتری لانے کی اپیل کی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی وارداتیں ان کے کاروبار پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہیں اور حکام سے فوری کارروائی کی ضرورت ہے۔پولیس نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس واردات کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات ہو تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اقبال مارکیٹ کہ ملزمان پولیس نے ایوب خان کہ ملزم کرتا ہے ہے ملزم

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا