لیاری میں اسپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے کااعلان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کے تحت رمضان المبارک کے موقع پر لیاری میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میںفٹبال، کراٹے، باکسنگ ، جمناسٹک اور چیس شامل ہیں۔سیکرٹری اسپورٹس منور علی مہیسر نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کھیلوں کے حوالے سے لیاری میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور نوجوان اس ایونٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی لیاری سے بہت سے نوجوانوں نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے امید ہے اس سال بھی لیاری کے نوجوان اپنی قابلیت کی بنا پر سندھ خصوصا پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ ڈائریکٹر اسپورٹس اسد اسحاق نے کہا کہ لیاری کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے کھیلوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ لیاری کا روشن چہرہ عوام کو دکھایا جاسکے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سائوتھ فرید علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرکے لیاری کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔