تلہار، بیوپاریوں کی ملی بھگت ، اشیا خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی تلہار شہر کے بیوپاروں نے آپسی ملی بھگت کرکے اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے 480روپے کلو فروخت ہونے والی فارمی مرغی کاگوشت 520 روپے جاپہنچا رمضان میں مزید اضافے کاامکان آٹا، چینی، دالیں، بیسن، گوکنگ آئل سمیت سبزیوں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا۔ بیوپاروں کی رمضان المبارک سے قبل کی لوٹ مار نے شہریوں کو پریشان کردیا ڈپٹی کمشنر بدین، اسسٹنٹ کمشنر تلہار خواب غلفت سے بیدار ہوں رمضان المبارک سے قبل ہی اشیا کی قیمتوں کا تعین کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں گراں فروشی میں ملوث بیوپاری پر کم از کم ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے ساتھ ہی ایک ماہ کے لیے دکان سیل کی جائے تاکہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے شہریوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح اس بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی تلہار کے گراں فروش بیوپاریوں نے شہریوں کو لوٹنے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور تمام تر اشیاخورونوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے شہریوں کے مطابق چند روز قبل فارمی مرغی 480روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھی اور ماہ رمضان المبارک کے قریب آتے ہی وہی مرغی کا گوشت 520روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے اور مزید اضافے کا امکان موجودہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60روپے اضافہ آٹا 40روپے کلو مہنگا کردیا گیا ہے بیسن کی قیمت میں بھی 40روپے اضافہ ہوا ہے چاول کی قیمت میں 30روپے اضافہ کردیا گیا ہے ٹماٹر 100کلو جاپہنچے ہیں پیاز، آلو، پالک، بھنڈی ، توری،سمیت تمام سبزیوں کے نرخوں میں ایک دم اضافہ دیکھا گیا ہے ۔تلہار کے عوام نے ڈپٹی کمشنر بدین پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ادارے اپنے فرائض وقت پر سرانجام نہیں دیتے جس کی وجہ سے بیوپاریوں نے رمضان المبارک سے قبل ہی لوٹ مار مچا رکھی ہے رمضان المبارک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوجائے گا اگر ابھی سے ڈپٹی کمشنر بدین اسسٹنٹ کمشنر تلہار دکانوں پر چھاپے ماریں اور اشیاخوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی کریں اور رمضان المبارک کے مہینے میں گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کااعلان کیا جائے تو شاید خودساختہ مہنگائی پرکنٹرول پایا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب شہریوں کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں تلہار شہر میں بچت بازار لگایا جائے جہاں آٹا، چینی، بیسن، دالیں، گوشت اور سبزیاں مناسب قیمت میں دستیاب ہوں تاکہ غریب روزہ دار بآسانی بچت بازار سے اپنی ضرورت کا سامان سستے داموں خرید سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماہ رمضان المبارک رمضان المبارک کے کی قیمتوں میں کردیا گیا سے قبل ہی گیا ہے
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔