data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی(نمائندہ جسارت) ماتلی کے معروف دینی مدرسے کے منتظم اور عالمِ دین مفتی مشتاق احمد کمبوہ سے نوجوانوں کے ایک بارہ رکنی وفد نے ماہِ رمضان کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد رحیم گدی، محمد عمران غلام رسول، زید نوتکاٹی، زکریا پٹھان، محمد ابراہیم گدی، امیر حمزہ گدی اور دیگر نوجوان شامل تھے جنہوں نے رمضان المبارک کی روحانی تیاری اور نوجوانوں کی ذمے داریوں کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مشتاق احمد کمبوہ نے کہا کہ ماہِ رمضان بازاروں میں گھومنے پھرنے یا سیروتفریح کا مہینہ نہیں بلکہ اپنے رب کو راضی کرنے، عبادات میں اضافہ کرنے اور روحانی اصلاح کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور نعمتوں کے نزول کا مہینہ ہے اور اس کا ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے، اس لیے مسلمانوں خصوصاً نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس بابرکت مہینے سے بھرپور استفادہ کریں۔ انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے شب و روز کے معمولات اور روزمرہ شیڈول میں مثبت تبدیلی لائیں اور زیادہ سے زیادہ وقت اذکار، عبادات اور دینی سرگرمیوں میں گزاریں تاکہ رمضان المبارک کی حقیقی روح سے فیضیاب ہو سکیں۔ مفتی مشتاق احمد کمبوہ کا کہنا تھا کہ علما کرام کی رہنمائی میں زندگی کو منظم کرنا اور وقت کی قدر کرنا ہی رمضان المبارک کا اصل پیغام ہے۔ ملاقات کے اختتام پر نوجوانوں نے مفتی مشتاق احمد کمبوہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ رمضان المبارک کو عبادت، نیکیوں اور اصلاحِ نفس کے ذریعے بامقصد انداز میں گزارنے کی کوشش کریں گے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کا مہینہ

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر