حیدرآباد، نیشنل لیبرفیڈریشن کے تحت استقبال رمضان اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کی جانب سے مختار گدی لیبر ہال گول بلڈنگ میں استقبالیہ رمضان کے سلسلے میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون سے منسلک یونینوں کے عہدیداروں اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس سے یونین کے عہدیداروں کے علاوہ نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدر عبد القیوم بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے اسلام میں رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان شریف کا مہینہ مسلمانوں کے لئے رحمت ، بخشش اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے اس مہینے میں اﷲ پاک کی بے شمار نعمتوں کا نزول ہوتا ہے لہذا ہم تمام مسلمانوں کو اس مہینے میں روزہ رکھنے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ عبادات کا اہتمام کرتے ہوئے اس مہینے کی برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فیضیاب ہونے کا اہتمام کریں اور اپنی آنے والی زندگی کو بھی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا عہد کریں۔ آخر میں ہدایت اﷲ جتوئی نے دعا کروائی ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل لیبر
پڑھیں:
وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائےگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے بتا دیا
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائےگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وضاحت کی کہ بجٹ سے پہلے کوئی قانون سازی نہیں ہورہی۔
واضح رہے کہ قبل ازیں قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کو طلب کیا گیا تھا، تاہم آج قومی اقتصادی کونسل کا 3 جون کو ہونے والا اجلاس اچانک ملتوی کردیا گیا تھا، جس کے بعد واضح ہوگیا تھا کہ 5 جون کو بجٹ پیش نہیں ہوگا۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ حکومت بجٹ سے قبل کوئی اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم طارق فضل چوہدری نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تاریخ کا اعلان طارق فضل چوہدری وفاقی بجٹ وی نیوز