data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے حکومت کی جانب سے مقدس مہینے رمضان المبارک کے آغاز سے محض ایک ہفتہ قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ عوام پر مہنگائی کا ایک اور بڑا وار ہے۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتے ہوئے یوٹیلیٹی بلوں نے عام آدمی کی کمر توڑ دی ہے، ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے ناقابل برداشت ہو گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ ہوگا بلکہ اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی تمام چیزیں مہنگی ہو جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے سے قبل قیمتوں میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ غریب اور متوسط طبقہ سحر و افطار کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد ناجائز منافع خور اور ذخیرہ اندوز مزید متحرک ہو جائیں گے اور مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کا استحصال کریں گے۔محمد جاوید قصوری نے کہا کہ رمضان المبارک صبر، ہمدردی اور غریبوں کے ساتھ تعاون کا درس دیتا ہے، لیکن حکومت کے حالیہ اقدامات عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محض ڈنگ ٹپاؤ اور دکھاوے کے اقدامات سے کچھ نہیں ہوگا ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت واقعی میں رمضان پیکیج کے تحت آٹا، چینی، گھی، دالیں اور دیگر ضروری اشیا پر سبسڈی فراہم کرے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے اور رمضان سے قبل اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کرے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، بازاروں میں مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے فوری اقدامات نہ کیے تو مہنگائی کا طوفان لاکھوں خاندانوں کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دے گا۔امیر جماعت اسلامی پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی عوامی حقوق کے تحفظ کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی اور رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دلانے کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی قیمتوں میں میں اضافے کے لیے

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے