data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری (نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سخت کنٹرول کیا جائے گا اور کسی بھی صورت میں ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے یہ باتیں لطیف ہال، ڈپٹی کمشنر آفس مٹیاری میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں، جس میں رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے تعین اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران مارکیٹوں میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے، قیمتوں کی فہرست نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں، پھل، دودھ، گوشت اور مرغی سمیت تمام ضروری اشیا سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر دستیاب ہونی چاہئیں۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع کے تینوں تحصیلوں میں بچت بازار لگائے جائیں گے اور ضلع بھر میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں مقرر کی جائیں گی جو قیمتوں پر ضابطہ اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں گی۔ضلعی انتظامیہ نے عزم ظاہر کیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-I وقاص ملوک ، اسسٹنٹ کمشنر مٹیاری عبد الستار شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا ڈاکٹر مظاہر، اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد عبدالشکور، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید آصف حسین شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائز اینڈ پرائس ایمان شاہ، مختار کاران، مارکیٹ کمیٹی، فوڈ سیفٹی آفیسر، پولیس سمیت متعلقہ افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ رمضان المبارک کے دوران ڈپٹی کمشنر کی جائے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک