پختونخوا کے عوام پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں،مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260217-01-3
گجرات( مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں، انہیں ترقی کا پتا ہی نہیں، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، مٹھی سے ریت کی طرح پھلستا ہے۔گجرات یونیورسٹی میں تقریب کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ بچوں نے جو خواب دیکھنا ہے دیکھیں، میرے تمام وسائل آپ کے قدموں میں حاضر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہونہار سکالر شپس، لیپ ٹاپس 100 فیصد میرٹ پر دیئے جا رہے ہیں، میں اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں، کوئی نہیں کہہ سکتا فلاں کو ہونہار اسکالر شپ سفارش پر ملا ہے، جو بچہ میرٹ پر ہے اس کے پاس اپنا لیپ ٹاپ، اسکالر شپ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جین زی پنجاب کا مستقبل ہیں اور وہ صحیح راستے پر ہیں، پنجاب میں جین زی کو اس کا حق مل رہا ہے، آپ اس ملک کا مستقبل ہیں، آپ نے اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے بلکہ اس ملک کی بقا جین زی کے ہاتھوں میں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار، زبان پر گالی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کے ذہنوں میں تشدد سے محبت بھری جا رہی ہے، خیبرپختونخوا کے بچوں کو کہا جاتا ہے سڑکیں اور دکانیں بند کرو۔انہوں نے پنجاب کے بچوں کے بارے میں کہا کہ ان کے ہاتھوں میں ہونہار اسکالر شپس، لیپ ٹاپس اور پرواز کارڈ ہیں ،ادھر ہونہار ہے اْدھر انتشار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں پنجابی بعد میں اور پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے لوگ اب بھی پتھر کے زمانے میں رہ رہے ہیں، ان لوگوں کو پتہ ہی نہیں کہ ترقی کیا ہوتی ہے، دنیا سے مقابلہ کرنے کیلئے آپ کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ، ہونہار اسکالر شپ ہونا چاہیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا کے بچوں کا کہنا تھا کہ کے بچوں کے رہے ہیں
پڑھیں:
ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔
یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔
کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔
قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔
ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔
ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔