Islam Times:
2026-06-02@23:11:50 GMT

خیبر پختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2026 GMT

خیبر پختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، مریم نواز

گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبر پختونخوا ہے، خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار  ہے، دماغ میں گالی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار ہے، دماغ میں گالی ہے، 13 سال ہوگئے خیبر پختونخوا میں، لوگوں کو پتا ہی نہیں ترقی کس چڑیا کا نام ہے، کہتے ہیں بس انہیں شعور دے رہے،کونسا شعور؟ گجرات یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اٹک کے اس پار خیبر پختونخوا ہے، خیبر پختونخوا کے بچوں کے ہاتھ میں ہتھیار  ہے، دماغ میں گالی ہے، پنجاب کے بچے لاکھوں کی تعداد میں ٹیکنیکل ٹریننگ حاصل کر رہے ہیں، ادھر ہونہار  ہے ادھر انتشار ہے، یہ کوئی خوشی کی بات نہیں، میں پنجاب بعد میں ہوں پہلے پاکستانی ہوں، خیبرپختونخوا کے راستے بند کرنے سے پنجاب کے کاروبار کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ انتشار خیبر پختونخوا کے بچوں کا نصیب نہیں ہو سکتا، ٹوٹی سڑکیں ان کا مقدر نہیں ہو سکتیں، بدتمیزی بھی خیبر پختونخوا کے بچوں کا مقدر نہیں ہوسکتی، پاکستانی ہونے کے ناتے مجھے بہت افسوس ہے کہ خیبر پختونخوا کے بچے پتھر کے زمانے میں رہتے ہیں، کے پی کے لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ آج کے دور میں تعلیم ضروری ہے، خیبر پختونخوا کے بھائیوں سے کہتی ہوں خدا کا واسطہ ہے پنجاب کے بچوں کی طرف دیکھو، ترقی کی طرف دیکھو۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جو بیمار ہے اس کے لیے ہم شفا کی دعا کرتے ہیں، اس کا برا کوئی نہیں چاہتا، جس قسم کی بھی سہولت اسے چاہیے، اسے ڈاکٹرز اور علاج چاہیے وہ اسے دیا جا رہا ہے، جس علاج کی اسے ضرورت ہے وہ اسے دیا جارہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بچوں پنجاب مریم نواز

پڑھیں:

میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت

لندن کے میئر سر صادق خان(sadiq khan) نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو آن لائن دنیا میں درپیش خطرات اور نقصانات سے بچانے کے لیے یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

منگل کو لندن میں انجینئرز، کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے خطاب کے دوران صادق خان نے کہا کہ جس طرح خوراک اور ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں کو اپنی مصنوعات کی حفاظت ثابت کرنا پڑتی ہے، اسی طرح سوشل میڈیا کمپنیوں کو بھی اپنے پلیٹ فارمز کے بچوں کے لیے محفوظ ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سوشل میڈیا کمپنیاں اپنے پلیٹ فارمز کی حفاظت ثابت نہیں کرتیں، اس وقت تک کم عمر بچوں کے لیے ان پر پابندی عائد کرنا ہی نقصانات کو روکنے کا مؤثر طریقہ ہے۔

میئر نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ آن لائن مینوسفیئر نامی رجحان نوجوان لڑکوں اور مردوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، جس سے ایک کھوئی ہوئی نسل پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

یہ مؤقف برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے مؤقف سے زیادہ سخت سمجھا جا رہا ہے، اگرچہ وزیر اعظم نے بچوں کی آن لائن حفاظت کے لیے اہم اقدامات کا وعدہ کیا ہے، تاہم انہوں نے ابھی تک سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی حمایت نہیں کی۔

برطانوی حکومت نے حال ہی میں بچوں کے آن لائن تحفظ سے متعلق ایک مشاورتی عمل مکمل کیا ہے، جس میں سوشل میڈیا کے لیے کم از کم عمر مقرر کرنے، ایپس کے استعمال کے اوقات محدود کرنے، لا محدود اسکرولنگ اور آٹو پلے جیسی عادت ساز خصوصیات پر پابندی لگانے اور عمر کی تصدیق کے سخت نظام متعارف کرانے جیسے اقدامات پر رائے طلب کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22 ارب روپے کا بجٹ مختص، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

مشاورت کے نتائج کی بنیاد پر حکومت بچوں کے تحفظ کے لیے آئندہ پالیسی اور قانون سازی کے حوالے سے فیصلے کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • میئر لندن، 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی کی حمایت
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف