Jasarat News:
2026-07-23@23:27:35 GMT

ٹی 20 ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست ،آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260217-01-7
پالی،کلکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان میچ پالی کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کا دیا گیا 182 رنز کا ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ 56 اور کپتان مچل مارش 54، رنز بنا کر نمایاں رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوشان ہیمانتھا 3 اور دشمانتھا چمیرا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ دونِتھ ویلالگے، کمنڈو مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا اس شکست کے بعد ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا جبکہ سری لنکا سپر ایٹھ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔علاوہ ازیںٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔کلکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔انگلینڈ کے ول جیکس 53 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹام بینٹن 30 ، فل سالٹ 28 اور سیم کرن 25 رن کے ساتھ نمایاں رہے۔اٹلی کے گرانٹ اسٹیورٹ اور کرشن کالو گماگے نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔203 رنز کے ہدف کے جواب میں اٹلی کی ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 178 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، اٹلی کی جانب سے بین مینینٹی نے 60،گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 اور جسٹن موسکا نے 43 رنز بنائے۔ادھرافغانستان نے یو اے ای کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، متحدہ عرب امارات کی جانب سے علی شان شرفو 40 اور شعیب خان 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔مقررہ بیس اوورز میں یو اے ای نے9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے اور افغانستان کو 161 رنز کا ہدف دیا۔ابراہیم زادران نے 41 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53 رنز بنائے اور وہ محمد عرفان کی گیند پر محمد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔درویش رسولی نے ایک چھکے اور تین چوکوں کی مدد سے 23 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور جنید کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ افغانستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 19.

2 اوورز میں ہدف پورا کر لیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے نقصان پر کی جانب سے اوورز میں ا سٹریلیا سری لنکا ورلڈ کپ

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔

کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔

کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی