ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کو ویزہ میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔

 سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا کی وزیراعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

 ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کیلئے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی۔

 محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا جبکہ  وفاقی وزیر داخلہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لاہور میں 260 ٹریفک حادثات؛ ایک شخص جاں بحق ،300 افراد زخمی 

 علاوہ ازیں سری لنکا کے صدر نے کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے وفاقی وزیر وزیر داخلہ سری لنکا

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔

مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ