City 42:
2026-07-24@00:13:59 GMT

سکاٹ لینڈ میں نادرا کا دفتر قائم کر دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

ویب ڈیسک :قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید کی مسلسل کوششوں سے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں شناختی کارڈ اور دیگر متعلقہ دستاویزات بنانے کے لئے دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔

 سکاٹ لینڈ میں قونصل جنرل آف پاکستان رانا ثمر جاوید نے پاکستان قونصلیٹ گلاسگو میں نادرا کے دفتر کا افتتاح کیا، اس سے پہلے بریڈ فورڈ انگلینڈ سے نادرا کی ٹیم مہینے میں صرف ایک بار گلاسگو آتی تھی۔

گاڑیوں  کی نمبر پلیٹس ڈجٹ نمبر میں اضافہ،3کی بجائے4 ہندسے ہونگے

  لیکن وہ سکاٹ لینڈ کے پاکستانیوں کی ضرورت کے لحاظ سے انتہائی ناکافی تھی اور لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا، اب پورے اسکاٹ لینڈ کے عوام کو یہ سہولت مقامی طور پر ہی دستیاب ہوگئی ہے۔

  جس پر کمیونٹی رہنماؤں نے قونصل جنرل رانا ثمر جاوید کی خصوصی کاوشوں اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔


 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا