صدر و وزیراعظم کی نئے چینی سال پر مبارکباد، پاک چین دوستی فولادی قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نئے چینی سال کی آمد پر عوامِ چین، حکومت اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے، 2026 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں ممالک کی دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت نے ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو سراہا، انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ کی تاریخی ملاقات کو پاک چین تعلقات کی علامت قرار دیا۔
فراڈ کیس؛ جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کی درخواست پرسماعت سے معذرت، فائل چیف جسٹس کو ارسال
صدر زرداری نے کہا کہ چینی صدر کی قیادت میں چین عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کے کردار اور پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔
صدر مملکت نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے، انہوں نے چینی عوام کے لیے’گونگ شی فا ثائے، شن نیان کوائیلا‘ کے الفاظ میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی مبارکباد
سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کیلئے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے نئے سال پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ شی جن پنگ اور چین کے عوام کو خوشیوں بھرا نیا سال مبارک ہو، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نیا سال پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی عوام کی صحت، کامیابی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کا تعلق ہمیشہ مضبوط رہا ہے اور آئندہ بھی مزید مستحکم ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف آسٹریا کا سرکاری دورہ مکمل کرکے برطانیہ پہنچ گئے
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف کا اظہار انہوں نے اور چین چین کے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔