data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے خیبر پختونخوا میں راستوں کی بندش کو آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی آزادانہ نقل و حرکت روکنا غیر آئینی اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کی خدمت کے لیے ووٹ لیا تھا مگر اب انہی لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق پارٹی قیادت اور ان کے نامزد ڈاکٹروں کو اعتماد میں لیا جا چکا ہے، اس کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے عوام کو مشکلات میں ڈالنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان کے مطابق خیبر پختونخوا کے عوام کو اس صورتحال میں غیر ضروری اذیت دی جا رہی ہے۔

بلال اظہر کیانی نے مزید کہا کہ جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر اپنے ہی صوبے کے عوام کو مشکلات میں ڈالنا مجرمانہ اقدام ہے اور اس سے عام شہریوں کی زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا احترام کیا جائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے مطالبے پر پارٹی کارکنان کی جانب سے صوابی انٹرچینج پر احتجاج جاری ہے، جس کے باعث پشاور اسلام آباد موٹروے (ایم ون) ریسٹ ایریا کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک بند ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو مشکلات

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن