اوورسیز پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین کا حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
غلام محمد صفی نے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین اور تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی منظم اور سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اوورسیز پاکستان فائونڈیشن کے چیئرمین سید قمر رضا کی قیادت میں ایک وفد نے مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے دفتر کا دورہ کیا اور کنوینر غلام محمد صفی اور دیگرحریت رہنمائوں سے ایک ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ غلام محمد صفی نے وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین اور تشویشناک صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی منظم اور سنگین پامالیاں جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قابض انتظامیہ کی طرف سے شہری آزادیوں پر قدغنیں، سیاسی رہنمائوں اور نوجوانوں کی گرفتاریاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں، ذرائع ابلاغ پر قدغن، آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور املاک سے متعلق متنازع اقدامات کشمیری عوام کی شناخت، حق ملکیت اور بنیادی حقوق کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر کے اس ماحول میں کشمیری عوام اپنے بنیادی حقِ خودارادیت کے حصول کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر محض ایک علاقائی یا سیاسی تنازعہ نہیں بلکہ کروڑوں انسانوں کے بنیادی حقِ خودارادیت اور انسانی وقار کا مسئلہ ہے، جس کا منصفانہ حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام صرف کشمیری عوام کو ان کا جائز اور تسلیم شدہ حق خودارادیت دے کر ہی قائم ہو سکتا ہے۔ غلام محمد صفی نے اورسیز پاکستان فائونڈیشن کے وفد کی جانب سے بیرونِ ممالک مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری برادری کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں اور کشمیری عوام کی موثر آواز بنیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو یہ باور کرانا ناگزیر ہے کہ مسئلہ کشمیر دراصل حق خودارادیت کے ساتھ ساتھ انصاف اور انسانیت کا مسئلہ ہے۔ اس موقع پر سید قمر رضا نے حریت قیادت کو یقین دلایا کہ بیرونِ ممالک ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ حق کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی برادری سفارتی، سماجی اور عوامی سطح پر اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے تاکہ کشمیری عوام کی آواز موثر انداز میں عالمی برادری تک پہنچ سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی غلام محمد صفی مسئلہ کشمیر حقوق کی
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :