خیبر پختونخوا کے سابق وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے معاملے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بات کی ہے۔

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے سب سے زیادہ کوشش محسن نقوی نے کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صرف محسن نقوی ہی ہیں جو فیلڈ مارشل کے سامنے بات کرسکتے ہیں۔ محسن نقوی نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہت کوششیں کی ہیں۔

تاہم علی امین گنڈاپور کے اس دعوے پر حکومت یا عسکری حلقوں کی جانب سے باضابطہ اور واضح تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان مختلف مقدمات میں گرفتار ہیں اور ان کی قانونی کارروائیاں عدالتوں میں جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: محسن نقوی نے علی امین

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ