ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب رہ سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم معتدل رہنے کی توقع ہے۔کاشتکاروں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریںکوئٹہ میں آج موسم سرد اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے تاہم ٹھنڈی ہوائیں چل سکتی ہیں۔ سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ، خضدار اور گوادر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیارت میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ ژوب میں چار ڈگری سینٹی گریڈ اور سبی میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔ تربت میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ علاقوں میں کا امکان
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔