سوڈان کے بازار میں ڈرون حملہ، 28 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی کردفان کے علاقے سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا، جو اس وقت عام شہریوں سے بھری ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوڈان کے وسطی علاقے میں ایک مصروف بازار پر ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کے گروپ ایمرجینسی لائرز اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی کردفان کے علاقے سوداری کے قریب الصفیہ مارکیٹ میں کیا گیا، جو اس وقت عام شہریوں سے بھری ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ابتدائی ہے اور اس میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ علاقہ اس وقت سوڈانی فوج اور نیم فوجی فورس آر ایس ایف کے درمیان شدید لڑائی کا مرکز بنا ہوا ہے۔ تین سال سے جاری اس خانہ جنگی میں دونوں فریق ایک دوسرے پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ سوداری شمالی کردفان کا ایک دور افتادہ قصبہ ہے جو ریاستی دارالحکومت الابیض سے تقریباً 230 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ کردفان کا علاقہ اس وقت مشرق سے مغرب تک پھیلے اہم زمینی راستے کی وجہ سے اس جنگ کا اہم محاذ بن چکا ہے، جو دارفور کو خرطوم سے ملاتا ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک اسکول پر حملے میں دو بچے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے، جبکہ ایک اور حملے میں اقوام متحدہ کے امدادی گودام کو شدید نقصان پہنچا تھا۔ اپریل 2023ء سے جاری اس جنگ میں دسیوں ہزار افراد ہلاک اور تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جس کے باعث سوڈان کو دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ملک عملاً دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، جہاں فوج وسطی، شمالی اور مشرقی علاقوں پر قابض ہے جبکہ آر ایس ایف مغربی علاقوں اور بعض جنوبی حصوں پر کنٹرول رکھتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔