پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آپس میں تلخ کلامی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آپس میں تلخ کلامی کرتے اور ناراض دکھائی دیے۔
میچ کے دوران، ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کیا، جس پر پانڈیا نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھی کلدیپ یادیو سے ناراض نظر آئے۔
یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی، اور پاکستان کا اگلا گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ سپر ایٹ مرحلے تک پہنچنے کے لیے انہیں نمیبیا کے خلاف فتح ضروری ہے، البتہ اگر یہ میچ بارش کی نذر بھی ہوجائے تو پاکستان سپر ایٹ میں پہنچ جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
کانگریس لیڈر نے کہا کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جسکی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو مبینہ طور پر پھٹکار لگائے جانے کے متعلق خبروں پر انڈین نیشنل کانگریس کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے، لیکن وزیر اعظم مودی اس پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ مغربی ایشیا میں جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ایسے کسی معاہدہ کا فوری اثر آبنائے ہرمز کے پھر سے کھلنے اور تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم ہونے کے طور پر سامنے آئے گا اور ان دونوں معاملوں سے ہندوستان کے بڑے مفادات جڑے ہوئے ہیں۔
جے رام رمیش اپنی ایکس پوسٹ میں مزید لکھتے ہیں کہ لیکن یہ بات چیت اب تک حتمی شکل نہیں لے سکی ہے، جس کی اہم وجہ لبنان میں اسرائیل کی جاری فوجی کارروائی ہے، جس میں غیر معمولی دراندازی دیکھنے کو ملی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ خود صدر ٹرمپ نے بنجامن نیتن یاہو کو لے کر بے حد ناراضگی اور غصہ ظاہر کیا ہے، یہاں تک کہ نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ہے۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن جے رام رمیش کے مطابق دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی لبنان میں اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے۔
حیرانی کی بات نہیں کہ جس ایک حکومت کے سربراہ نے اسرائیل کے ذریعہ لبنان کو تباہ کرنے اور امریکہ-ایران معاہدے کو پٹری سے اتارنے کی کوششوں پر مکمل طور سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں، وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ کیا نام نہاد فادر لینڈ ان کے لئے ان کے اصل مدر لینڈ سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔