چنئی (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے کینیڈا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، کینیڈین اوپنرز یووراج سامرہ اور کپتان دلپریت باجوہ نے شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 116 رنز کی شراکت قائم کی، دلپریت باجوہ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یووراج سامرہ نے 65 گیندوں پر 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری، جیکب ڈفی، کائل جیمیسن اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 15.

1 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، گلین فلپس نے 76 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، راچن رویندرا نے 59 رنز بنائے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کینیڈین کپتان دلپریت باجوہ کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بعد میں گیند سپن بھی ہوگی، جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کیوی کپتان مچل سینٹنر کی گزشتہ رات سے طبیعت ناساز ہے، ان کی جگہ ڈیرل مچل نے ٹیم کی قیادت کی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی

کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔

پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔

تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔

قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار