پاکستان اور آسٹریلیا نے باہمی تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے عالمی امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی زور دیا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کے آسٹریلوی دورے کے موقع پر آسٹریلیا کے وفاقی چانسلر کرسٹین اسٹاکر کا پرتباک استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا، جو 1956 سے قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور

دونوں رہنماؤں نے دوستانہ اور تاریخی تعلقات کو دہرایا اور اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

عالمی سطح پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی، پائیدار ترقی اور انسانی حقوق کے فروغ کے چیلنجز کے حل میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا۔

انہوں نے کثیر الجہتی اقدامات اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر مبنی عالمی نظم کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی شہر سڈنی میں فائرنگ سے ہلاکتیں، صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کی مذمت

رہنماؤں نے تجارتی اور سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، آئی ٹی، صحت اور انسانی وسائل کی ترقی و نقل و حرکت کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے دونوں ممالک نے مختلف مفاہمت کی یادداشتوں کو جلد از جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔

ایک سے ایک ملاقات اور وفد سطح کے مذاکرات کے علاوہ، وفاقی چانسلر آسٹریا اور وزیراعظم پاکستان نے آسٹریا اور پاکستان کی بڑی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ مشترکہ فورم کی صدارت بھی کی۔

 فورم میں موجودہ اور مستقبل کے فریم ورکس کے ذریعے باہمی تعلقات اور تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان نے آسٹریائی کاروباری اداروں کو اپریل 2026 میں اسلام آباد میں ہونے والے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں حصہ لینے کی دعوت بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے فرانسیسی صدرکی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی چانسلر کرسٹین اسٹاکر کو مستقبل قریب میں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اور سرمایہ کاری پر اتفاق کیا بڑھانے پر

پڑھیں:

سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔

ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم