اجلاس کی صدارت کمشنر کوئٹہ نے کی۔ ڈی سی کوئٹہ اجلاس میں موجود، جبکہ دیگر افسران نے آنلائن شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک 2026 کی تیاریوں، پرائس کنٹرول، سستا بازاروں کے قیام اور راشن کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر (پولیٹیکل) کوئٹہ ڈویڑن سید کلیم اللہ کے علاوہ ڈپٹی کمشنرز چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران امن و امان کی صورتحال، نماز تراویح اور دیگر عبادات کے اوقات میں انتظامات، تجاوزات کے خاتمے، صفائی کی صورتحال، پرائس کنٹرول، سستا بازاروں کے انعقاد اور راشن کی منصفانہ تقسیم سے متعلق مختلف امور پر غور و خوص کیا گیا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران راشن کی تقسیم کے لئے واضح اور شفاف طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ صرف حقدار اور مستحق افراد کو ہی سہولت میسر ہو۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ ڈی سی آفس کی سطح پر اجلاس منعقد کرکے تقسیم کے طریقہ کار اور معیار کے تعین کے لئے مؤثر میکنزم تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا طریقہ کار ایسا ہونا چاہئے جس سے رش اور بدنظمی سے بچا جا سکے اور غریب افراد باعزت اور آسان طریقے سے راشن حاصل کر سکیں۔ اس ضمن میں معذور افراد اور بیوہ خواتین کے لئے خصوصی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ مستحقین کی درست نشاندہی کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈیٹا سے استفادہ کیا جائے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول، سکیورٹی انتظامات اور سستا بازاروں کے قیام کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو جامع منصوبہ بندی کرکے جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول کمشنر کوئٹہ اجلاس میں ہدایت کی راشن کی کے لئے

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار