عمائدین اہلسنت کی آغا راحت اور انجمن امامیہ کے اراکین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے اہم گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
اجلاس میں وفاقی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ فلسطینوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر غزہ امن بورڈ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سیدراحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کمزوری کی بڑی وجہ آپسی نفرت اور اشتعال انگیزی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دینی مشاورتی کونسل اور عمائدین اہلسنت کا ایک اعلی سطحی وفد مولانا خلیل قاسمی کی قیادت میں اسلام آباد میں ترلائی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبراء کے افسوسناک دہشت گردی کے واقعے پر تعزیت اور تسلیت پیش کرنے کیلئے کے لیے مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت پہنچا۔ قائد ملت جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی اور مرکزی انجمن امامیہ کابینہ کے اراکین نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر علاقائی، قومی اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اہلسنت وفد نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں واقع ترلائی مسجد و امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شرکاء نے اسے انسانیت سوز اور اسلام دشمن کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا دراصل ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے۔ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اجلاس میں مزید حالیہ دنوں تشکیل دیئے گئے نام نہاد "غزہ پیس آف بورڈ" پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا گیا اور واضح کیا کہ جس فورم میں خود حماس کی نمائندگی نہیں وہ غزہ کے مظلوموں کی آواز نہیں بن سکتا، اس حوالے سے حماس نے واضح کیا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے کسی طور غیر مسلح نہیں ہونگے اور نہ ہی اپنی سرزمین کسی غیر کے حوالہ کرینگے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بورڈ کے ذریعے نہ صرف اسرائیل کا تحفظ چاہتا ہے بلکہ اس بورڈ کے ذریعے مسلم ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کا خواہش مند ہے اور یہ دونوں سازشیں مسلمانان پاکستان کو ہرگز قبول نہیں۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کو متنبہ کیا گیا کہ فلسطینوں کے وسیع تر مفاد کی خاطر غزہ امن بورڈ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سیدراحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کی کمزوری کی بڑی وجہ آپسی نفرت اور اشتعال انگیزی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ مختلف مکاتبِ فکر کے درمیان باہمی احترام، برداشت اور مقدسات کا تحفظ ناگزیر ہے۔ جب تک ہم ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام نہیں کریں گے، دشمن قوتیں ہمیں تقسیم کرتی رہیں گی۔ انہوں نے علماء و خطباء سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات اور بیانات میں اتحاد، اخوت اور امن کے پیغام کو فروغ دیں تاکہ نوجوان نسل کو مثبت رہنمائی مل سکے۔ انہوں نے خلیل قاسمی کو مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں نماز ترویح پڑھنے کی پیش کش بھی کی جسے وفد نے خوش آئند قرار دیا۔ مزید برآں، مزکزی انجمن امامیہ کی جانب سے آئندہ ماہ رمضان المبارک میں جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم القدس کو مشترکہ طور پر منانے کی تجویز پیش کی گئی، جسے معززینِ اہلِ سنت نے خوش آئند قرار دیا اور باہمی اشتراک کے ساتھ اس پروگرام کو منانے کے عزم کا اظہار کیا۔ مستقبل میں بھی ایسے مشترکہ اجلاسوں اور مکالمے کے تسلسل پر اتفاق کیا گیا تاکہ اتحاد و ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
آخر میں مولانا عطاء اللہ شہاب نے اس اجلاس کو نیک شگون قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملاقات علاقے میں پائیدار امن اور دیرپا ہم آہنگی کی مضبوط بنیاد ثابت ہوگی۔ انہوں نے باقاعدہ دعوت دی کہ ملتِ تشیع کا ایک وفد ان کی جانب بھی تشریف لائے اور ان کا مہمان بنے، تاکہ باہمی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکے، غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور فرقہ وارانہ فضاء کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علمائے کرام کا مسلسل رابطہ، مثبت مکالمہ اور ایک دوسرے کے عقائد و مقدسات کا احترام ہی وہ مؤثر راستہ ہے جس کے ذریعے علاقہ امن و امان، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ اس دعوت اور جذبہ خیرسگالی کو قائد ملت جعفریہ آغا سیدراحت حسین الحسینی اور انجمن امامیہ کے اراکین نے خلوصِ دل سے قبول کرتے ہوئے آئندہ روابط کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ کاوشوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
اجلاس کے اختتام میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی، امن و استحکام اور ملی یکجہتی کے فروغ کے لیے سنجیدہ اور مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی، اور کسی بھی قسم کی انتشار انگیز یا استعماری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا خلیل قاسمی نے کہا کہ گزشتہ دنوں ترلائی اسلام آباد کی مسجد و امام بارگاہ میں جو اندوہناک دشتگردی ہوئی اس پر ہم لواحقین سے اظہار ہمدردی، تعزیت اور امن کا پیغام لیے ہم یہاں امامیہ مسجد آئے تھے۔ ایسی قتل و غارت گری استعمار کی ہی سازش ہے۔ فرقہ واریت کے پیچھے استعمار ہی ہے۔ ہم وحدت کے اندر رہ کر ہی اغیار کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قائد ملت جعفریہ انجمن امامیہ حسین الحسینی کا اظہار کیا کرتے ہوئے ہم آہنگی انہوں نے کیا گیا کی گئی کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار