پاکستانی سیاست کا مین آف میچ بانی پی ٹی آئی ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے۔
اڈیالہ جیل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کہہ رہی ملاقات کیلئے آؤ، ہم آئے ہیں تو ملاقات کیوں نہیں کرائی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ رویہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، آج ہم توقع کر رہے تھے ملاقات ہوجائے گی، ہر بندہ سمجھتا ہے بانی کی صحت کے حوالے سے کوئی مستند خبر آئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملاقاتیں نہ کرانے کی وجہ سے ملک کرائسز میں ہے، ملاقات ہوجاتی تو ہمیں اصل صورتحال پتہ چل جاتی، آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2025 سے لیڈرشپ کی ملاقات بند ہے، کچھ بھی کرلیں پاکستان کی سیاست کا میں آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہ تھا بانی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، ہمارا مطالبہ تھا بانی فیملی اور ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضرور کہا آپ اڈیالہ آجائیں، پارٹی نے مشورہ کیا ہم ایسا بلکل نہیں کرسکتے، یہ بات غلط ہے کہ ملاقات کا کہا جاتا ہے ہم نہیں آتے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی
فائل فوٹواڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی، جو 40 منٹ تک جاری رہی۔
جیل ذرائع کے مطابق دوران ملاقات عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔
دوسری طرف اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کے دن کے موقع پر کسی وکیل اور فیملی ممبر کی ملاقات نہ ہوسکی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بھی بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمی خان اڈیالہ جیل تو پہنچیں لیکن پولیس نے انہیں فیکٹری ناکے سے آگے جانے کی اجازت نہ دی۔