وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ، بلال اظہر کیانی سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر، حافظ حفیظ الرحمان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے محکموں میں تعینات ملازمین کو درپیش امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ، بلال اظہر کیانی سے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر، حافظ حفیظ الرحمان نے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے محکموں میں تعینات ملازمین کو درپیش امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ملازمین کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف امور، بشمول نئی ملازمتوں کی تخلیق، موجودہ ملازمین کے عہدوں کے اپ گریڈیشن اور ری ڈیزائنیشن کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گلگت بلتستان کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کے مرحلہ وار حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف

فائل فوٹو 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔

سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف