وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کلین اینڈ گرین شہر بنانے کے لیے سی ڈی اے اور نیشنل پریس کلب نے موسم بہار شجرکاری مہم 2026 کا بھرپور انعقاد کیا۔

چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، صدر پی ایف یو جے افضل بٹ، سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی، فنانس سیکریٹری نیشنل پریس کلب وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے ممبران سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، نیشنل پریس کلب کے عہدیدداران، گورننگ باڈی کے ممبران سمیت صحافیوں نے شجرکاری مہم کے تحت نیشنل پریس کلب کے بالمقابل گراؤنڈ میں ماحول دوست درخت لگائے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے پریس کلب کی انتظامیہ، گورننگ باڈی کے ممبران اور صحافیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار شجرکاری مہم کے تحت مقامی، پھلدار اور سایہ دار درختوں کو لگایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس شجرکاری مہم کے تحت شہر بھر میں 10 لاکھ ماحول دوست درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شجرکاری مہم میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں درختوں کی باقاعدہ ڈیجیٹل شجر شماری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگائے گئے درختوں کی بہتر نگہداشت کیلئے کیو آر کوڈ لگائے جارہے ہیں۔ اسی طرح کیو آر کوڈ کے ذریعے درختوں کے بوٹینیکل نام، مقام اور لگانے والے ادارے و افراد کی تفصیلات بھی محفوظ کی جائیں گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کیلئے مارگلہ نیشنل ہلز پر سیڈ بالز پھینکنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد شہر میں شہریوں اور صحافیوں کیلئے خصوصی ماحول دوست الیکٹرک بسوں کے روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان ماحول دوست الیکٹرک بسوں کیلئے جدید ڈیجیٹل بس اسٹاپس بھی قائم کئے جا رہے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہاکہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے ہمارے ساتھ ساتھ شہریوں اور سکولوں کے بچوں کو بھی اسمیں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہاکہ ہم چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے وقت نکال کر صحافیوں کیساتھ شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے تحت نیشنل پریس کلب سمیت تمام صحافی برادری سی ڈی اے کیساتھ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد صرف تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ ہمیں شجرکاری جسے مثبت اقدامات میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے! تمام صحافی برادری اپنا کردار ادا کرتے ہوئے شہر میں پودے لگانے کو ایک فیشن بنا دیں۔

سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی نے کہاکہ نیشنل پریس کلب سمیت تمام عہدیداران اور صحافی برادری اس خصوصی مہم میں اپنا بھرپور کردار ادا کرےگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب شجرکاری مہم کے تحت لگائے گئے درختوں کی نگہداشت کو بھی یقینی بنائے گے۔

سیکریٹری فنانس وقار عباسی نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے پیپر ملبری کو ہٹا کر ماحول دوست درخت لگائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام صحافیوں کو چاہیے کہ شجرکاری مہم 2026 میں سی ڈی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شجرکاری مہم 2026 کو فیشن بنا کر فروغ دیں تاکہ عوام میں ماحولیاتی آگاہی پیدا ہوسکے۔

رواں برس موسم بہار شجرکاری مہم کا مقصد اسلام آباد شہر کے گرین کور اور خوبصورتی میں اضافہ کے ساتھ ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سی ڈی اے شجر کاری مہم نیشنل پریس کلب وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سی ڈی اے شجر کاری مہم نیشنل پریس کلب وی نیوز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شجرکاری مہم کے تحت محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے ماحول دوست درخت انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب انہوں نے کہاکہ کہ شجرکاری مہم

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان