data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے سٹی کونسل کے اراکین کے وفد نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر مفتی خالد سے الجمعیت سیکرٹریٹ ضلع غربی میں ملاقات کی۔ بعدازاں سیف الدین ایڈووکیٹ نے جے یوآئی کے رہنماؤں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی ناکام ہوچکے ہیں، تحریک عدم اعتماد ناگزیر ہے، پیپلزپارٹی کراچی کے لیے کچھ ڈیلیور نہیں کرسکی، اس کی 18 سالہ کارکردگی دیکھتے ہوئے آئندہ بہتری کی کوئی اُمید نہیں کی جاسکتی، جے یوآئی کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کراچی کے ہر شعبے میں بدترین صورتحال پر مکمل اتفاق رائے پایا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے اتحادی ارکان سے بھی مشاورت جاری ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان سے بھی انفرادی طور پر رابطے کیے جا رہے ہیں، اب تک کی صورتحال انتہائی حوصلہ افزا ہے اور تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ نظام مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا اگر خفیہ رائے دہی کا موقع دیا جائے تو پیپلز پارٹی کے 3 چوتھائی ارکان بھی عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دیں گے، چند دنوں میں اہل کراچی کو خوشخبری ملے گی، جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو موجودہ ناکام،کرپٹ اورقابض نظام سے نجات دلانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مفتی خالد نے کہاکہ جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈرسیف الدین ایڈووکیٹ کی زیر قیادت جماعت اسلامی کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا وفد شہر کے مسائل اور سٹی کونسل میں آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کے لیے آیا ہے ،ہم اس کا خیر مقدمم کرتے ہیں، ان کی تجاویز پر اپنی قیادت سے بات کریں گے، ان کے ساتھ مشاورتی عمل جاری رہے گا، شہر کے اچھے مستقبل کے لیے بہتر فیصلہ کریں گے۔جماعت اسلامی کے وفد میں اراکین سٹی کونسل نعمان الیاس، عمیر اکرم اور تیمور احمد شامل تھے، ملاقات میں جے یوآئی کے مفتی خالد، مصطفی برکی اور دیگر موجود تھے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے سٹی کونسل میں تحریک عدم اعتماد کے لیے اپنے اراکین سے دستخط لے لیے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پانی، سیوریج، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سڑکوں اور امن و امان سمیت کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں جہاں بہتری آئی ہو۔ ہر جگہ بدانتظامی، لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم ہے۔ گل پلازہ سانحے نے پورے نظام کی ناکامی اور کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے، جس سے ثابت ہو گیا کہ موجودہ حکومت میں نہ اہلیت ہے اور نہ ہی صلاحیت، موجودہ حالات میں جماعت اسلامی اہل کراچی کو تنہا نہیں چھوڑے گی،قابض میئر اور پیپلز پارٹی کی حکومت سے کراچی کو نجات دلانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔ قابض میئر سے نہ تو سٹی کونسل کے اجلاس درست انداز میں چلائے جا رہے ہیں اور نہ ہی کونسل کو اعتماد میں لے کر منصوبے منظور کیے جا رہے ہیں جبکہ جہانگیر روڈ سمیت مختلف پروجیکٹ پر غیرمعیاری کام کیا جارہا ہے۔ کونسل میں سرکاری قراردادیں پیش کی جاتی ہیں لیکن عملی طور پر زمین پر کوئی کام نظر نہیں آتا۔

اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے اراکین سٹی کونسل کاوفد میئر کراچی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر مفتی خالد سے ان کے دفتر میں ملاقات کررہاہے

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیف الدین ایڈووکیٹ کے پارلیمانی لیڈر تحریک عدم اعتماد جماعت اسلامی کے عدم اعتماد کے جے یوا ئی کے میئر کراچی مفتی خالد سٹی کونسل کراچی کے ا ئی کے کے لیے

پڑھیں:

برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ

برطانیہ کے 70 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم اینڈی برنہم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کے آزاد تحقیقاتی کمیشن کے نتائج کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور اسرائیل کے خلاف فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ جاری ہونے والی اقوامِ متحدہ کی آزاد تحقیقاتی رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیاں نسل کشی کے زمرے میں آتی ہیں اور رپورٹ میں خاص طور پر اسرائیلی حملوں میں بچوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی تصدیق بھی تھی۔

ارکان پارلیمان نے کھلے خط میں نو منتخب وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف کی جولائی 2024 کی مشاورتی رائے پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کے بقول عالمی عدالت نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ فوری طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اپنی موجودگی ختم کرے، تمام اسرائیلی بستیاں ختم کرے، متاثرہ فلسطینیوں کو معاوضہ ادا کرے اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی واپسی میں تعاون کرے۔

عدالت نے اپنی رائے میں یہ بھی کہا تھا کہ دنیا کے تمام ممالک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے یا اس میں معاونت کا سبب بنیں۔

خط میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل پر مکمل اسلحہ پابندی عائد کی جائے، اسرائیلی حکام کے خلاف پابندیاں لگائی جائیں اور ایسی ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کی جائے جو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں کو فائدہ پہنچاتی ہو۔

ارکانِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے واضح اور مؤثر پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔

I'm one of 80 MPs & Peers calling on the PM to:

- Recognise the UN’s findings on genocide & implement the ICJ ruling in full
- Impose sanctions including a full arms embargo
- Ban trade that supports Israel’s illegal settlements

End Britain’s complicity in genocide, now. pic.twitter.com/TjtJ0yj2Qq

— Kim Johnson (@KimJohnsonMP) July 23, 2026

فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے نائب ڈائریکٹر پیٹر لیری نے ارکانِ پارلیمنٹ کے خط کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ برطانوی حکومت نے طویل عرصے سے نسل کشی کنونشن اور بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے مؤقف کو نظر انداز کیا ہے۔

انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانیہ مسلسل ایسی پالیسیاں اپناتا رہا ہے جن سے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کو عملی یا سفارتی حمایت ملتی رہی۔

خیال رہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کے الزامات کو مسترد کرتا ہے اور مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اس کی فوجی کارروائیاں حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے خلاف ہیں جبکہ شہری ہلاکتوں سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ اور متعدد بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں بڑے پیمانے پر شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں کے جانی نقصان پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی