data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی صفِ اول کی تیل و گیس تلاش اور پیداوار کرنے والی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ) نے منگل کے روز فرانس کی معروف اسپیشلٹی کیمیکل کمپنی اور پولی اکریل امائیڈ کی عالمی لیڈر ایس این ایف کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ صوبہ سندھ کے ضلع حیدرآباد میں واقع کنر اور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجکشن سسٹمز کی تنصیب اور آپریشن کے لیے کیا گیا ہے، جو پیداوار میں بہتری اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے کمپنی کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) علی پرویز ملک، منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او او جی ڈی سی احمد حیات لک، پاکستان میں فرانس کے سفیر نیکولس گالے سمیت او جی ڈی سی اور ایس این ایف کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دستخطی تقریب او جی ڈی سی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کا مقصد جدید ترین واٹر انجیکشن ٹیکنالوجی اور ایس این ایف کی عالمی مہارت کے ذریعے تیل کے ذخائر کاپریشربرقرار رکھنا، اور پائیدار پیداوار کو یقینی بنانا ہے۔ منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں نو ماہ کے دوران تنصیب اور کمیشننگ شامل ہوگی، جس میں موبلائزیشن، انسٹالیشن، کمیشننگ اور سہولیات کی جانچ شامل ہے۔ اس کے بعد دو سالہ آپریشنز اور مینٹیننس مرحلہ ہوگا، جس میں او اینڈ ایم سروسز کے ساتھ او جی ڈی سی کے ماہرین کو باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے گی۔ او اینڈ ایم مدت مکمل ہونے کے بعد ٹیکنالوجی اور آپریشنل کنٹرول او جی ڈی سی کو منتقل کر دیا جائے گا تاکہ کمپنی تربیت یافتہ مہارت کے ساتھ خود نظام چلا سکے۔ نصب شدہ سہولیات کی متوقع آپریشنل مدت تقریباً 20 سال ہوگی۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے تیل کی پیداوار میں تقریباً 9 ملین بیرل جبکہ گیس کی پیداوار میں 3 بلین مکعب فٹ اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ فیلڈز کے ریکوری فیکٹر میں 8 سے 10 فیصد تک بہتری متوقع ہے۔ ریکوری فیکٹر ذخیرے میں موجود کل تیل کے مقابلے میں نکالے جانے والے تیل کا تناسب ہے۔ فیلڈز کی مدتِ کار کے دوران تقریباً 460 ملین امریکی ڈالرز کی اضافی آمدنی متوقع ہے، جو اس منصوبے کو معاشی طور پر بھی مضبوط بنائے گی۔واضع رہے اس اقدام کے نمایاں ماحولیاتی فوائد بھی ہیں۔ استعمال شدہ پانی کو صاف کر کے دوبارہ زمین کے ذخائر میں داخل کیا جائے گا جس سے محفوظ طریقے سے نکاسی ہوگی اور ماحولیاتی خطرات میں کمی آئے گی۔ یہ منصوبہ پائیدار آپریشنل طریقہ کار اور بین الاقوامی ماحولیاتی معیار سے بھی ہم آہنگ ہے۔ یہ اشتراک او جی ڈی سی کے اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ عالمی معیار کے سروس فراہم کنندگان کے ساتھ شراکت کے ذریعے پاکستان کے توانائی شعبے میں آپریشنل بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور طویل مدتی قدر کی تخلیق کو فروغ دے رہا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او جی ڈی سی کے ساتھ

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ