Islam Times:
2026-07-23@23:53:20 GMT

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائیاں  کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ ایک آپریشن میں 3 اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے درخشاں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر مبنی ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جب کہ سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان کے مطابق یہ کارروائی قابل اعتماد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی، جن میں علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور ممکنہ تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں جوابی کارروائی کی گئی اور شدید جھڑپ کے نتیجے میں 8 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج سے تھا اور وہ صوبے میں مختلف نوعیت کے حملوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی مواد برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مقابلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی گئی۔ خوش قسمتی سے زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ یہ کامیاب آپریشن بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری موثر کارروائیوں کا تسلسل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ فتنۃ الخوارج اور دیگر دہشت گرد عناصر کے خلاف یہ آپریشنز دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جاری رہیں گے۔ صوبائی حکومت اور سکیورٹی اداروں نے عوام سے پرامن ماحول برقرار رکھنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ بلوچستان کے ضلع بارکھان میں بھی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر ایک اہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں کارروائی کی گئی، جس میں خوش قسمتی سے سیکیورٹی فورسز کے تمام اہلکار محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر تخریبی سامان برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ دہشت گرد بلوچستان میں مختلف تخریبی کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے اور ان کا تعلق دہشت گرد تنظیموں سے تھا

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلوچستان میں کے مطابق سی ٹی ڈی کی گئی

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار