مسلم لیگ (ق) ڈنمارک کے نومنتخب صدر راجہ فرہاد کے اعزاز میں عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) اوورسیز کے سینئر رہنما مرزا اظہر بیگ کی جانب سے ڈنمارک کے نومنتخب رہنما راجہ فرہاد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین سید توقیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری راجہ طارق محمود سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور نومنتخب رہنما کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی ملک کا قیمتی اثاثہ ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کر رہی ہے۔

تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔ مرزا اظہر بیگ نے کہا کہ ڈنمارک میں پاکستانی کمیونٹی منظم اور فعال کردار ادا کر رہی ہے اور راجہ فرہاد کی کامیابی وہاں مقیم پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو قومی دھارے میں مزید مؤثر انداز میں شامل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔نومنتخب رہنما راجہ فرہاد نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈنمارک میں مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور پاکستان و ڈنمارک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی روابط کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ کے پی کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان جہانگیر ترین کامیاں چنوں میں گرلز ڈگری کالج بنانے کا اعلان ،5 ایکڑ زمین وقف کردی منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس: صحافی مطیع اللہ جان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ شہبازشریف کی امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو، رمضان المبارک کی مبارکباد دی بی ایل اے علیحدگی پسند نہیں سنگین دہشت گرد تنظیم ہے: امریکی جریدہ چین کے جشنِ بہار کی شاندار تقریب کا انعقاد،پاک۔چین دوستی کا بھرپور اظہار،چینی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: راجہ فرہاد ڈنمارک کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی