Daily Pakistan:
2026-07-23@23:32:39 GMT

26نومبر احتجاج کیس؛علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

26نومبر احتجاج کیس؛علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت کے دوران علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔
 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سماعت کے موقع پر علیمہ خان وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ملزمہ کے دونوں ضامنوں کو بھی نوٹس جاری کر دیئے۔

وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان دیگر عدالتی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکیں لہٰذا آج حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، تاہم پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے باوجود پیش نہ ہو کر عدالتی حکم عدولی کی ہے اور وہ عدالتی کارروائی کو اپنی مرضی سے چلانا چاہتی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کا عمران خان کی رہائی کیلئے فورس بنانے کا اعلان 

پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ گواہ چالیسویں مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں جس سے ان کے سرکاری امور متاثر ہو رہے ہیں جبکہ ملزمہ کے رویے کے باعث تفتیشی افسر اور دیگر افراد کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے۔

عدالت نے پراسیکیوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور پولیس کو حکم دیا کہ ملزمہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے، کیس کی مزید سماعت کل جمعرات 19 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
 

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: علیمہ خان عدالت نے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار