بنگلہ دیش کی نئی حکومت کا صحافتی آزادی کے تحفظ کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
بنگلہ دیش کے نئے وزیر اطلاعات و نشریات ظہیر الدین سواپن نے صحافیوں کے لیے ’خوف سے پاک ماحول‘ یقینی بنانے کا عہد کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت میڈیا کی آزادی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔
بدھ کی سہ پہر سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان نفسیاتی دباؤ سے بخوبی آگاہ ہے جن کا سامنا میڈیا سے وابستہ افراد کو دھمکیوں یا مسلسل نگرانی کی فضا میں کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش ایئرلائنز کے چیئرمین عہدے سے فارغ، وجہ کیا بنی؟
ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ خوف میں جینا اور کام کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔ بالخصوص صحافی اگر مسلسل نگرانی اور اضطراب کے ماحول میں کام کریں تو وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔
ظہیر الدین سواپن نے منگل کے روز وزیراعظم طارق رحمان کی قیادت میں قائم 50 رکنی کابینہ کے رکن کے طور پر حلف اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کی خودمختاری حکومت کی پالیسی کا بنیادی حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسائل سے آگاہ ہیں اور وزیراعظم نے بھی صحافتی آزادی کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے، اس لیے ہم ان شااللہ بنگلہ دیش میں صحافت کے لیے خوف سے پاک ماحول قائم کریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں
وزیر کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب ملک میں میڈیا کے حقوق اور اظہارِ رائے کی آزادی پر وسیع تر بحث جاری ہے۔ مبصرین کے مطابق نئی حکومت کے عملی اقدامات کو ملکی و بین الاقوامی حلقوں کی جانب سے بغور دیکھا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بنگلہ دیش ظہیر الدین سواپن وزیر اطلاعات و نشریات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بنگلہ دیش ظہیر الدین سواپن وزیر اطلاعات و نشریات بنگلہ دیش کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔