اسلام آباد:

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس اور بابر نواز کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری اور درخواست گزار بابر نواز کے وکیل سجیل سواتی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

کمیشن میں درخواست گزار بابر نواز کے وکیل سجیل سواتی، الیکشن کمیشن کے وکیل خرم شہزاد اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے جس کے بعد فیصلہ محفوظ ہوا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل خرم شہزاد نے دلائل میں کہا کہ ضمنی انتخاب کیلئے ضلعی انتظامیہ اور افسران الیکشن کمیشن کے ماتحت تھے، الیکشن عملہ کو دھمکانے کا مطلب الیکشن کمیشن کو دھمکانا ہے، عدلیہ نے بھی یہ قرار دیا کہ الیکشن عملہ کا تحفظ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

وکیل کمیشن نے کہا کہ سہیل آفریدی کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کی کارروائی ہو سکتی ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی رکنیت کو فوری طور پر معطل کیا جا سکتا ہے، سہیل آفریدی کے خلاف فیصلے کی صورت میں نا اہلی ہو سکتی ہے۔

سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے کہا کہ کمیشن نے کبھی پی ٹی آئی کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اگر کارروائی کرنی ہے تو میری وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست پر بھی کی جاتی۔ 

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کیس صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نہیں دھمکانے کا بھی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ آپ نے اپنی درخواست مسترد کرنے کے کمیشن کے آرڈر کو کہیں چیلنج کیا؟ جس پر علی بخاری نے کہا کہ میں نے چیلنج نہیں کیا، اس آرڈر کو میں مثال بنا کر پیش کر رہا ہوں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کیا۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ تو نہیں کہا کہ "صبح یا رات نہیں دیکھ پائیں گے”، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آپ کے کیس سے کوئی مماثلت نہیں ہے، آپ کو اپنی درخواست مسترد ہونے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا چاہیے تھا، کیا سہیل آفریدی نے قدرت کو کہا کہ صبح نہیں ہوگی؟۔

علی بخاری نے کہا کہ سہیل آفریدی عوامی اجتماع میں سیاسی بات کر رہے تھے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سہیل آفریدی عوامی اجتماع میں کہے یا بند کمرے میں وہ بطور وزیر اعلیٰ بات کر رہے تھے، ممبر کے پی نے کہا کہ کیا آپ کا یہ کہنا ہے کہ یہ دھمکی نہیں بد دعا تھی؟۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے کمیشن پر الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کے حق میں کبھی کوئی فیصلہ نہیں آیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کے ڈفیکشن کیس میں جماعت کے حق میں فیصلہ دیا تھا، الیکشن کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کے علی بخاری نے فیصلہ محفوظ وزیر اعلی نے کہا کہ کے خلاف کے وکیل

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن