رمضان، ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک : رمضان المبارک کے دوران ریلوے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کا اعلان سامنے آگیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کل سے ریزرویشن دفاتر صبح ساڑھے 7 سے شام ساڑھے 5 تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز 12:30 سے دوپہر 2 بجے تک نماز کا وقفہ ہو گا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سنگل شفٹ ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریزرویشن دفاتر
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔