گرین پاکستان انیشیٹو فیز2، بلوچستان کے کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے قرضے دیے گئے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
حکومت بلوچستان نے گرین پاکستان انیشیٹو فیز2 کے تحت صوبے کے 847 کسانوں کو 3.2 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کر دیے ہیں، جس سے صوبے میں 35 ہزار 609 ایکڑ رقبے پر کاشتکاری ممکن بنائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ گرین پاکستان انیشیٹو‘ کا فلیگ شپ پراجیکٹ ’فان گرو‘ کون سے انقلابی اقدامات کر رہا ہے؟
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے مطابق اس سے قبل گرین پاکستان انیشیٹو فیز ون کے تحت 257 کسانوں کو 6.
یہ بھی پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹو: بیلاروس نے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردیے
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی سے صوبے کا زرعی شعبہ مستحکم ہوگا اور کسانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی، جس سے مجموعی طور پر معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انیشیٹو بلوچستان سرفراز بگٹی قرضہ کسان گرین پاکستان وزیراعلی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انیشیٹو بلوچستان سرفراز بگٹی گرین پاکستان وزیراعلی گرین پاکستان انیشیٹو کسانوں کو
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔