WE News:
2026-07-23@23:33:31 GMT

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاست، خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

پاکستان ہاکی فیڈریشن میں سیاست، خواجہ آصف کھل کر بول پڑے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آسٹریلیا میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ پیش آنے والے معاملات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے اور قومی ہاکی ٹیم کے معاملات پر کھل کر بول پڑے۔

خواجہ آصف نے ایکس پر بیان میں کہاکہ پاکستان ہاکی ٹیم نے کھیلنے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ ہاکی فیڈریشن میں سیاسی تقرریوں کے باعث کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل ظلم و زیادتی ہوتی رہی ہے۔

پاکستان ھاکی ٹیم نے کھیلنے سے انکار کردیا۔ کھلاڑیوں کے ساتھ ظلم زیادتی
جب تک ھاکی فیڈریشن کو سیاسی تقرریوں سے پاک صاف نہیں کیا جاۓ گا۔ ھم سیاسی جماعتوں والے اتنی سیاست نہیں کرتے جتنی ھاکی فیڈریشن میں ھے اور سلسلہ سالوں سے جاری ھے۔ قومی کھیل کو برباد کر دیا۔ کوئ انکے مالی…

— Khawaja M.

Asif (@KhawajaMAsif) February 18, 2026

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی جماعتوں کی سیاست نہیں کرتے، مگر ہاکی فیڈریشن میں یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ قومی کھیل کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا اور مالی معاملات کی شفاف چھان بین کی ضرورت ہے۔

انہوں نے انکشاف کیاکہ ان شااللہ معاملہ اسمبلی اور متعلقہ کمیٹیوں میں بھی زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے دوران قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے غیر معیاری سہولیات کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

وطن واپس پہنچنے پر قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے بھی کہا تھا کہ کھلاڑیوں کو ناقص رہائش فراہم کی گئی، اور انہیں اپنے برتن اور کپڑے خود دھونے پڑے۔

عماد بٹ نے موجودہ ہاکی مینجمنٹ کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا تھا کہ معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے کیونکہ ورلڈکپ کے لیے وقت بہت کم باقی رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ناروا سلوک کی انتہا، آسٹریلیا سے واپسی پر پاکستان ہاکی ٹیم کو لینے کوئی بھی ایئرپورٹ نہ پہنچا

ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے، لیکن اس کے باوجود اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی جسے عوام کی جانب سے لمحہ فکریہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بول پڑے پاکستان ہاکی فیڈریشن خواجہ آصف سیاست وی نیوز

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بول پڑے پاکستان ہاکی فیڈریشن خواجہ ا صف سیاست وی نیوز ہاکی فیڈریشن پاکستان ہاکی کھلاڑیوں کے فیڈریشن میں ہاکی ٹیم کے کے ساتھ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی