رمضان میں سندھ پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
فوٹو: فائل
سندھ پولیس نے صوبے میں رمضان المبارک کے دوران سیکیورٹی سے متعلق پلان جاری کردیا۔
ترجمان سندھ پولیس کے مطابق صوبے بھر میں رمضان کے دوران 59 ہزار 753 افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان کے مطابق ہر جمعہ کے دن 17 ہزار 780 اور شب قدر کے موقع پر 18 ہزار اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
سندھ پولیس ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کے دوران یوم حضرت علی کے موقع پر 15 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سندھ پولیس
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔