گھریلوتنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ سے2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی؛ قاسم آباد میں گھریلو تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہراولپنڈی کے علاقے پشاور روڈ پر قاسم آباد بازار کے قریب ایک گھر میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان مقتولین کے قریبی عزیز ہیں۔ بظاہر فائرنگ رشتے کے تنازع پر کی گئی۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان صوابی سے آئے تھے اور جرگے کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی۔ ملزمان کی شناخت شہزاد، ساجد اور مزمل مشتاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دو ملزمان مقتول حسین عرف بادشاہ کے بہنوئی جبکہ ایک ملزم اس کی دوسری بیوی کا کزن ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں حسین عرف بادشاہ اور اس کی دو بیویاں نور اور ندا شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا شدید زخمی تھا، جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول حسین عرف بادشاہ ڈیڑھ سے دو ماہ قبل کرائے کے مکان میں منتقل ہوا تھا اور منڈی میں کام کرتا تھا۔ وہ لکڑی سے مختلف اشیاء بنانے کا کام بھی کرتا رہا۔ اس نے چند ہفتے قبل ندا سے دوسری شادی کی تھی۔ مقتول کی ایک بیٹی شادی شدہ ہے جبکہ دو کم عمر بیٹیاں اور دو کمسن بیٹے بھی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔