Jasarat News:
2026-07-23@23:28:44 GMT

مالی سال2025‘ بینک الفلاح کا منافع 28.34ارب روپے

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) بینک الفلاح نے مالی سال 2025 میں بعد از ٹیکس منافع 28.34 ارب روپے حاصل کیا، جس کے نتیجے میں فی حصص آمدنی 17.97 روپے رہی، جبکہ گزشتہ سال 2024 میں اسی مدت میں فی حصص آمدنی 24.

30 روپے تھی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فی حصص 3 روپے (30 فیصد) حتمی نقد منافع کا اعلان بھی کیا ، جس کے بعد سال 2025 کے لیے مجموعی نقد منافع 10.50 روپے فی حصص (105 فیصد) ہوگیا ہے۔ حصص کی لیکویڈیٹی اور سرمایہ کاروں کے لیے رسائی کو بہتر بنانے کے لیے بورڈ نے بینک کے حصص کی تقسیم (سب ڈویڑن) کی سفارش بھی کی ہے، جس کے تحت 1 کے بدلے 2 اسٹاک اسپلٹ کیا جائے گا اور ہر ایک حصص کے بدلے شیئر ہولڈرز کو دو حصص جاری کیے جائیں گے۔ بینک کے مجموعی ڈپازٹس 2.49 ٹریلین روپے کی سطح پر بند ہوئے، جو سالانہ بنیاد پر 16.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

گلزار کامرس رپورٹر

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی حصص

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف