Jasarat News:
2026-07-24@08:11:16 GMT

مہاراشٹر:مسلمانوں کےلیے تعلیم ،ملازمت میں5 فیصد کوٹہ ختم

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ممبئی:بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت نے مسلمانوں کے لیے تعلیم،ملازمت کا 5فیصد کوٹہ ختم کردیا ہے۔

مہاراشٹر حکومت نے سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ مسلم طبقے کو دیے گئے 5 فیصد ریزرویشن سے متعلق تمام باقی ماندہ انتظامی کارروائیوں کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا ہے۔

 ریاستی حکومت کے تازہ حکم کے مطابق اب اس زمرے کے تحت کسی بھی طرح کا فائدہ نہیں دیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ یہ کوٹہ پہلے ہی عدالتی عمل کے بعد غیر موثر ہو چکا تھا تاہم اس سے متعلق چند سرکاری احکامات اور انتظامی عمل درآمد کو تکنیکی طور پر برقرار سمجھا جا رہا تھا، اب دیویندر فڈنویس کی قیادت والی حکومت نے انہیں بھی منسوخ کر دیا ہے۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق اب ریاست کے کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں 5 فیصد مسلم ریزرویشن کی بنیاد پر داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ اس زمرے کے تحت نئے ذات سرٹیفکیٹ یا ویلیڈیٹی سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پہلے جاری کیے گئے تمام سرکاری سرکلر اور احکامات کو بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

 سرکاری ذرائع کے مطابق 2014 کے فیصلے کی بنیاد پر زیر التوا یا جاری کوئی بھی عمل اب آگے نہیں بڑھے گا۔

اقلیتی امور کے محکمے میں بھی انتظامی سطح پر تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

مہاراشٹر میں مسلم برادری کو 5 فیصد کوٹہ جولائی 2014 میں کانگریس،این سی پی اتحاد کی حکومت نے دیا تھا۔

اس وقت ریاست کے وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان تھے۔ حکومت نے سماجی انصاف محکمہ کے ذریعے ایک آرڈیننس جاری کرتے ہوئے مسلموں کو ایس ای بی سی اے (SEBC-A) زمرے میں شامل کیا تھا۔

 یہ کوٹہ تعلیمی اداروں اور سرکاری ملازمتوں دونوں میں نافذ کیا گیا تھا، جس کے بعد ریاست میں مجموعی ریزرویشن کی شرح تقریباً 73 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

اس تجویز کو اس وقت کی کابینہ میں پیش کیا گیا تھا اور اسے مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔

اس آرڈیننس کو بعد میں میں چیلنج کیا گیا تھا۔ 14 نومبر 2014 کو عدالت عالیہ نے اس پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حکومت نے گیا تھا

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا