علما عوام کو ترجمہ و تفسیر سے جوڑنے کی مہم چلائیں، مولانا عبدالوحید
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت اتحاد العلما کراچی کا ایک اہم اجلاس ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں رمضان المبارک کی تیاریوں اور فہم قرآن مہم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں نائب صدور مولانا یامین منصوری، مولانا آفتاب احمد ملک، نائب ناظم مولانا ضیا الرحمن فاروقی، مولانا محمد نسیم، مولانا حبیب احمد حنفی، مولانا رضوان احمد جعفرانی، سلیم نوٹاکیا اور ائمہ مساجد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ناظم اعلیٰ مولانا عبدالوحید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا متن اور ترجمہ پڑھنا ہر مسلمان پر فرض ہے، اب وہ دور گزر گیا جب ترجمہ کے ساتھ قرآن پڑھنے کو غلط سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہر مکتبِ فکر کی آسان تفاسیر موجود ہیں، لہٰذا علما کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس رمضان میں لوگوں کو نماز اور قرآن سمجھ کر پڑھنے پر آمادہ کریں۔ نائب صدر مولانا یامین منصوری نے کہا کہ ہماری فکری و اعتقادی گمراہی کی بنیادی وجہ قرآن سے دوری ہے، رمضان کے ہمہ گیر اثرات سے پورے معاشرے کی تبدیلی ممکن ہے۔نائب ناظم مولانا ضیا الرحمن فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ روزہ ہماری روح کے تزکیہ اور اخلاص کی اصلاح کا ذریعہ ہے، ہمیں خود کو نمونہ بنا کر معاشرے کے سامنے پیش کرنا ہوگا۔ نائب قیم جماعت اسلامی سندھ مولانا آفتاب احمد ملک اور دیگر مقررین نے بھی قرآن فہمی کی تحریک کو گلی کوچوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔